امریکا میں زرافے نے پک اپ گاڑی کے اندرسے بچی کو باہر کھینچ لیا

امریکا میں زرافے نے پک اپ گاڑی کے اندرسے بچی کو باہر کھینچ لیا

بچی کے والد جیسن ٹوٹن کی ویڈیوسوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی
امریکا میں زرافے نے پک اپ گاڑی کے اندرسے بچی کو باہر کھینچ لیا

Webdesk

|

7 Jun 2024

ٹیکساس: امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں واقع جنگلی حیات کے مرکز میں زرافے کو کھانا کھلانے کا تجربہ ایک خوفناک تجربے میں اس وقت تبدیل ہوگیا جب زرافے نے ایک پک اپ ٹرک کے اندر سے ایک بچی کو منہ میں پکڑ لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بچی کے والد جیسن ٹوٹن کی ویڈیوسوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس میں ان کی بیٹی کو دکھایا گیا جو زرافے کو کھانا کھلانے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن زرافے نے الٹا اسے ہی پکڑ لیا۔

زرافے نے اپنا سر لڑکی کی طرف بڑھایا اور آگے بڑھتے ہوئے پک اپ کے پچھلے حصے میں جا پہنچا۔ اس کے بعد ویڈیو میں زرافے کو بچی کو پکڑ کر ہوا میں اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا، جب کہ پس منظر میں ایک خاتون کو چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف گلین روز میں فوسل رم وائلڈ لائف سینٹر کے چیف مارکیٹنگ آفیسر وارین لیوس نے ایک بیان میں کہا کہ مرکز کو ہمارے فارم کے ایک زرافے کے واقعے کے بارے میں گذشتہ پیر روز مطلع کیا گیا تھا۔

لیوس نے کہا کہ فوسل رم میں اس طرح کا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا، لیکن ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!