انوکھا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل، جس کی ہر چیز سونے کی؟

انوکھا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل، جس کی ہر چیز سونے کی؟

22 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم سے تعمیر کیا گیا 25 منزلہ یہ ہوٹل 11سال کے عرصے میں تعمیر کیا گیا
انوکھا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل، جس کی ہر چیز سونے کی؟

Webdesk

|

26 Apr 2024

سونا ایک ایسی دھات ہے جو انتہائی قیمتی ہوتی ہے، ہر کوئی یہ دھات نہیں خرید سکتا، مگر آج ہم اپنے قارئین کو ایسے ہوٹل کے بارے میں بتائیں گے، جہاں کی ہر چیز میں سونا موجود ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گولڈن ایج دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل ہے، جس کی دیوار سے لے کر بیت الخلا اور یہاں تک کہ اسٹیکس تک ہر شے 24 قیراط سونے میں ڈھکی ہوئی ہے۔24 قیراط گولڈ کے ورق سے سجایا گیا ہوٹل ویت نام موجود ہے۔

اس ہوٹل کا سب سے شاندار حصہ گولڈ ٹائلڈ ٹاپ فلور انفینٹی پول ہے اس پول کی ہر ٹائلز پر سونے کی سنہری پرت موجود ہے، یہ فلور شہر کا خوبصورت نظارہ پیش کرتا ہے۔

اس ہوٹل کے سنہری باتھ ٹب، سنک اور ٹوائلٹ بھی گولڈ پلیٹڈ ہے۔یہ ہوٹل ویت نام کے شہر ہنوئی کی ایک خوبصورت گیانگ وو جھیل کے کنارے تعمیر کیا گیا ہے۔

ہوٹل میں 400 کمرے ہیں جن میں ایک ہی تھیم ہے۔22 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم سے تعمیر کیا گیا 25 منزلہ یہ ہوٹل 11سال کے عرصے میں تعمیر کیا گیا،

اس ہوٹل میں کمروں کا فی رات کا کرایہ 250 پاؤنڈ سے شروع ہوتا ہے اسی طرح 5,200 فی مربع میٹر کرایہ کے لیے اپارٹمنٹس بھی دستیاب ہیں۔ 400 کمروں پر مشتمل 25 منزلہ پراپرٹی امریکن ونڈھم ہوٹلز برانڈ کے تحت کام کرے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!