1 hour ago
پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ
قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے مطابق پاکستان میں روا
|
2 Jun 2026
قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ملک بھر میں ان کی مجموعی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
سروے دستاویز کے مطابق گدھوں کی تعداد میں سالانہ بنیاد پر 1.9 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ دیگر مویشیوں اور جانوروں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ لائیو اسٹاک کے شعبے نے رواں مالی سال 3.8 فیصد شرح نمو حاصل کی، جو زرعی معیشت میں اس شعبے کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔
دستاویز کے مطابق خچروں کی تعداد 1.8 فیصد اضافے کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار تک پہنچ گئی، جبکہ گھوڑوں کی تعداد میں 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ان کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار ہوگئی۔
اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ سے تجاوز کرگئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح گائے کی تعداد 3.8 فیصد اضافے کے بعد 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی۔
بکریوں کی تعداد 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 9 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھ گئی، جبکہ بھیڑوں کی تعداد 1.2 فیصد اضافے کے بعد 3 کروڑ 35 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ اونٹوں کی تعداد میں بھی 1.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ان کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار تک پہنچ گئی۔
قومی اقتصادی سروے کے مطابق ماہی گیری کے شعبے نے بھی رواں مالی سال کے دوران 1.7 فیصد نمو حاصل کی، جو اس شعبے کی بہتر کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔
Comments
0 comment