پاکستان میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ 59 لاکھ ہوگئی

پاکستان میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ 59 لاکھ ہوگئی

پاکستان میں ایک سال کے دوران بکریوں اور بکروں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ
پاکستان میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ 59 لاکھ ہوگئی

ویب ڈیسک

|

11 Jun 2024

ملک میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ اضافہ  کے ساتھ بڑھ کر59 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ 

وزارت خزانہ کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گدھوں کی تعداد میں گزشتہ ایک سال کے دوران 1 لاکھ کا اضافہ ہوا جس کے بعد تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

سروے کے مطابق گزشتہ سال گدھوں کی تعداد 58 لاکھ جبکہ سال 21-22 کے دوران 57 لاکھ ریکارڈ کی گئی تھی۔ اقتصادی سروے کے مطابق دو سال میں گدھوں کی تعداد میں دو لاکھ  کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا اور ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں میں بکریوں اور بکروں کی تعداد میں 2 کروڑ 2 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

سروسے میں بتایا گیا ہے کہ مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 57 لاکھ، بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ، بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ اور بکریوں کی تعداد 87 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

جبکہ گھوڑوں اور خچروں کی آبادی پچھلے پانچ سالوں میں بالترتیب چار اور دو لاکھ پر مستحکم ہے۔ اسی طرح اونٹوں کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے دوران 11 لاکھ سے بڑھ کر 12 لاکھ پر پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ لائیو اسٹاک کا شعبہ پاکستان کی دیہی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، جو 80 لاکھ سے زیادہ دیہی خاندانوں کو مویشیوں کی پیداوار میں شامل کر رہا ہے۔ یہ ان کی روزی روٹی میں نمایاں حصہ ڈالتا ہے، جو ان کی کل آمدنی کا تقریباً چالیس فیصد تک بنتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!