پالتو کتے کی شرارت، بیٹری چبا کر گھر میں آگ لگا دی

پالتو کتے کی شرارت، بیٹری چبا کر گھر میں آگ لگا دی

امریکی فائر ڈیپارٹمنٹ کے ادارے کی جانب سے ایکس اور ساتھ ہی انسٹاگرام پر بھی ویڈیو شئیر کی گئی
پالتو کتے کی شرارت، بیٹری چبا کر گھر میں آگ لگا دی

Webdesk

|

8 Aug 2024

واشنگٹن: امریکی ریاست اوکلاہوما میں گھر میں موجود پالتو کتے کی شرارت نے مالک کی غیر موجودگی میں نقصان کر دیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک امریکی فائر ڈیپارٹمنٹ کے ادارے کی جانب سے ایکس اور ساتھ ہی انسٹاگرام پر بھی ویڈیو شئیر کی گئی جس میں دیکھا گیا کہ گھر میں موجود پالتو کتا جو ایک پورٹیبل لیتھیم آئن بیٹری کو ہڈی سمجھ رہا تھا، اس نے وہ بیٹری چبائی جس کے بعد ایک دم آگ بھڑک اٹھی۔

ویڈیو کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی فائر ڈیپارٹمنٹ نے لوگوں کو لیتھیم آئن بیٹریوں کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا۔گھر میں موجود تمام پالتو جانوروں کو باحفاظت گھر سے باہر نکال لیا گیا تھا۔

تلسا فائر ڈپارٹمنٹ کے پبلک انفارمیشن آفیسر اینڈی لٹل نے انٹرویو میں بتایا کہ اگر باہر نکلنے کا کوئی راستہ موجود نہ ہوتا تو نتیجہ انتہائی خطرناک ہوسکتا تھا۔لٹل نے لتیم آئن بیٹریوں کے نقصانات پر روشنی ڈالتی ہوئے بتایا کہ مذکورہ بیٹری کمپیکٹ اسپیس میں توانائی کی نمایاں مقدار کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگرچہ یہ بیٹریاں موبائل ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے بنائی گئیں، لیکن اگر انہیں درست طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو یہ سنگین خطرات کا باعث بنتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے لوگ ان بیٹریوں کو اپنے گھروں کے اندر سہولت کے لیے رکھتے ہیں، مگر ان کے ممکنہ خطرات سے لاعلم رہتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!