اپنے ہی بیٹے کو 2 کروڑ تاوان کیلیے اغوا کرنے والا باپ گرفتار

اپنے ہی بیٹے کو 2 کروڑ تاوان کیلیے اغوا کرنے والا باپ گرفتار

پولیس نے تکنیکی بنیاد پر کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا
اپنے ہی بیٹے کو 2 کروڑ تاوان کیلیے اغوا کرنے والا باپ گرفتار

ویب ڈیسک

|

5 Mar 2025

لاہور: قائداعظم انڈسٹریل ایریا پولیس نے ایک شہری کے بیٹے کے اغوا کے واقعے کو صرف 12 گھنٹے میں حل کرتے ہوئے، اصلی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

واقعے کا دلچسپ پہلو یہ تھا کہ بچے کو اغوا اُس کے والد نے ہی کیا تھا اور وہ گھر والوں سے تاوان کے عوض دو کروڑ وصول کرنا چاہ رہا تھا۔

عبدالرحمان نامی شہری نے قائداعظم انڈسٹریل ایریا پولیس کو اپنے بیٹے کے اغواء کی درخواست دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فوری طور پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔  

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ہی ملزمان کو ٹریس کر لیا۔ تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ مغوی نے خود ہی اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا۔ ان کا منصوبہ گھر والوں سے 2 کروڑ روپے کی رقم بٹورنا تھا۔  

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ شہری کا بیٹا اور اس کا دوست دونوں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نے گھر والوں سے 2 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی تھی، لیکن پولیس کی فوری کارروائی نے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔  

گرفتار ملزمان کو انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو واضح کیا جا سکے۔  

لاہور پولیس کی جانب سے اس واقعے کو اتنی تیزی سے حل کرنے پر عوام نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ پولیس ہر قسم کے مجرمانہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ایسے واقعات کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!