پشاور میں دوسری شادی کرنے والے کو قید کا حکم
عدالت نے تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی
ویب ڈیسک
|
20 Apr 2024
پشاور میں چھپ کر دوسری شادی کرنے والے کو عدالت نے سزا سنادی۔
پشاور میں عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو مجرم قرار دیا اور بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر پشاور کی فیملی کورٹ نے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے شہری کو 3 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے اس پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 15 روز قید ہوگی۔
عدالتی فیصلے کے بعد ملزم کو عدالت سے گرفتار کر کے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا۔
Comments
0 comment