پولیس نے 9 مئی ملزمان سے برآمد اشیا بازار میں فروخت کردیں
ویب ڈیسک
|
27 Jun 2024
سانحہ نو مئی کے روز عسکری و سول تنصیبات سے چوری اور ملزمان کے قبضے سے برآمد کیا گیا سامان بازار میں فروخت ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ نو مئی سے متعلق راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں ملزمان کی گرفتاری اور اُن کے پاس سے برآمد ہونے والی 33 اشیا تھانے سے غائب ہیں جبکہ انہیں پولیس کانسٹیبل نے بازار میں فروخت کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کانسٹیبل کی شناخت صداقت احمد کے نام سے ہوئی اور اس بات کا انکشاف عدالت میں سانحہ نو مئی کے مقدمات کی سماعت کے دوران ہوا جس میں عدالت نے کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا حکم بھی دیا، جس کے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے پاس سے برآمد ہونے والی رجسٹریشن بکس، برطانوی ورک ویزا، شناختی کارڈ، بینک ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ ز بھی جمع نہیں کروائے گئے۔
Comments
0 comment