1 hour ago
قدرت کا معجزہ، 6 دن کی بچی کے دانت نکل آئے
Webdesk
|
8 Dec 2025
شارجہ: متحدہ عرب امارات میں ایک نوزائیدہ بچی کے صرف 6 دن بعد دانت نکل آنے کا حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جسے ڈاکٹرز نے انتہائی نایاب طبی کیس قرار دیا ہے۔
میڈیکل ٹیم کے مطابق نومولود مہرا عبد الرحمن کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور خوش قسمتی سے بچی مکمل طور پر صحت مند ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایسے دانتوں کو "نیٹل ٹیتھ" یا "ولادی دانت" کہا جاتا ہے، جو پیدائش کے فوراً بعد یا کچھ دنوں میں ظاہر ہو سکتے ہیں، تاہم ایسے واقعات بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں۔
بچی کے والد نے جذباتی انداز میں بتایا کہ "ہم نے جب مہرا کے منہ میں دانت دیکھا تو حیرت بھی ہوئی اور خوشی بھی، یہ ہمارے لیے ناقابلِ یقین لمحہ تھا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز مسلسل معائنہ کر رہے ہیں اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ بچی کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں۔
Comments
0 comment