شادی کی تقریب میں موجود پالتو شیر کا مہمانوں پر حملہ، متعدد زخمی
شیر کے مالک نے اسے پرسکون کرنے کی ہرممکن کوشش کی اور ناکامی پر اسے مارا بھی تاہم شیر قابو میں نہ آیا
Webdesk
|
15 Dec 2024
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں شادی کی تقریب میں موجود شخص اپنے پالتو شیر کو بھی لے آیا، جس نے مہمانوں پر حملہ کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیر کے مالک نے اسے پرسکون کرنے کی ہرممکن کوشش کی اور ناکامی پر اسے مارا بھی تاہم شیر قابو میں نہ آیا اور شادی ہال میں بیٹھے لوگوں پر حملہ آور ہوگیا۔
اس موقع پر ہال میں بھگدڑ مچ گئی، لوگ خوفزدہ ہوکر اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ اسی دوران شیر زنجیر چھڑا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا اور اس نے قریب بیٹھے مہمانوں پر حملہ کر دیا اور پھر ہال سے باہر نکل گیا۔
رپورٹس کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سوشل میڈیا پر لیبیا کے شہریوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے شیر کے مالک کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔
Comments
0 comment