شوہر کا ناراض بیوی کو منانے کیلئے 4400 کلو میٹر سائیکل پر سفر

شوہر کا ناراض بیوی کو منانے کیلئے 4400 کلو میٹر سائیکل پر سفر

زاو نے لی نامی خاتون سے 2007 میں شادی کی تھی، مگر 2 سال قبل ذاتی اختلافات کے باعث ان کی بیوی نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
شوہر کا ناراض بیوی کو منانے کیلئے 4400 کلو میٹر سائیکل پر سفر

Webdesk

|

19 Nov 2024

بیجنگ: کسی سے اگر اُس کی بیوی ناراض ہوجائے تو شوہر اسے منانے کے لئے کیا کرسکتے ہیں؟ ایک شخص نے انوکھا کام کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک شخص نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100 دنوں میں 4400 کلومیٹر کے فاصلہ  سائیکل پر کیا۔

چین کے صوبہ جیانگسو سے تعلق رکھنے والے زاو نے لی نامی خاتون سے 2007 میں شادی کی تھی، مگر 2 سال قبل ذاتی اختلافات کے باعث ان کی بیوی نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

زاو کے مطابق ہم دونوں کے درمیان کوئی زیادہ سنجیدہ مسئلہ نہیں تھا، بس ہم دونوں نے ضد پکڑلی اور الگ ہوگئے، مگر ہم دونوں رابطے میں رہے تاکہ دوبارہ اکٹھے ہوسکیں۔

چینی شہرکی بیوی لی نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ چاہتا تھا کہ ہم ایک بار اکٹھے ہو جائیں اور میں نے مذاق میں کہا کہ اسے لہاسا تک جانا ہوگا، اگر وہ سائیکل پر وہاں تک جاتا ہے تو میں صلح کرلوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ صحیح بات تو یہ ہے کہ میں نے یہ سب ایسے ہی کہا تھا، مگر مجھے توقع نہیں تھی کہ وہ حقیقت میں ایسا کرے گا۔اس سفر کے دوران اسے2  بار ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہوا۔

 دوسری بار زاو کے بیمار ہونے پر ان کی اہلیہ بھی اسپتال پہنچی اور سفر ملتوی کرنے پر زور دیا، اس نے انکار کردیا کیونکہ وہ سفر مکمل کرکے اپنا عزم ظاہر کرنا چاہتا تھا۔

شوہرکی صحتیابی کے بعد ان کی اہلیہ بھی اس سفر میں شامل ہوگئیں اور وہ دونوں اکٹھے 28 اکتوبر کو لہاسا پہنچے، جہاں ایک تقریب میں صلح کا اعلان کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!