سال 2025 سے مسلمانوں کو دنیا بھر میں دوبارہ غلبہ حاصل ہوگا، یورپ میں بھی حکومت بنائیں گے

سال 2025 سے مسلمانوں کو دنیا بھر میں دوبارہ غلبہ حاصل ہوگا، یورپ میں بھی حکومت بنائیں گے

بابا وانگا کی 2025 کے حوالے سے نئی پیش گوئیاں سامنے آگئیں
سال 2025 سے مسلمانوں کو دنیا بھر میں دوبارہ غلبہ حاصل ہوگا، یورپ میں بھی حکومت بنائیں گے

ویب ڈیسک

|

28 Oct 2024

اپنی کئی پیشگوئیاں درست ثابت ہونے کیوجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہونے والی بلغاریہ کی آنجہانی نابینا خاتون بابا وانگا کی سال 2025 کے حوالے سے نئی پیش گوئیاں سامنے آئی ہیں۔

ان نئی پیش گوئیوں کے مطابق بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ سال 2025 میں مسلمانوں کو دنیا بھر میں دوبارہ غلبہ حاصل ہوگا جبکہ حکمرانی بھی مل جائے گی۔

ماہر علم نجوم سے مشہور بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ سال 2025 میں یورپ میں جنگ ہوگی جبکہ یہاں پر مسلمان اپنی حکمرانی قائم کرلیں گے۔

بابا وانگا کا کہنا ہے کہ یورپ کے زوال اور تباہی کا عمل آئندہ برس سے شروع ہو جائے گا اور اس کی آبادی نصف رہ جائے گی۔ بابا وانگا کی پیشگوئی میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسلمانوں کو ایک بار پھر عروج حاصل ہوگا اور 2043 تک پورے یورپ پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہوجائے گی تاہم 2076 تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ انسان کے 2028 تک زہرہ پر جانے، 2170 میں شدید قحط، 3005 میں مریخ پر پہنچنا اور وہاں جنگ ہونا اور 5079 تک کائنات کے خاتمے کا سال ہونا شامل ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!