کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ

3 ماہ کے دوران پندرہ ہزار واداتیں رپورٹ، اگست میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ

ویب ڈیسک

|

10 Sep 2026

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، سی پی ایل سی نے جون، جولائی اور اگست کے دوران کراچی میں پیش آنے والے جرائم کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

اعداد و شمار کے مطابق تین ماہ کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 15 ہزار 54 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

ضلع شرقی اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع رہا، جہاں 4 ہزار 426 وارداتیں رپورٹ کی گئیں۔ ضلع وسطی 2 ہزار 477 وارداتوں کے ساتھ دوسرے جبکہ کورنگی 2 ہزار 319 واقعات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع جنوبی میں 2 ہزار 228، ضلع غربی میں ایک ہزار 426، ضلع ملیر میں ایک ہزار 156 جبکہ کیماڑی میں ایک ہزار 22 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری

اعداد و شمار کے مطابق تین ماہ کے دوران کراچی میں مسلح ملزمان نے 36 گاڑیاں اسلحے کے زور پر شہریوں سے چھینیں، جبکہ مختلف علاقوں سے 335 گاڑیاں چوری ہوئیں۔

اسی عرصے میں 1 ہزار 368 شہریوں سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے 7 ہزار 742 موٹر سائیکلیں چوری ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

موبائل فون چھیننے کی وارداتیں

سی پی ایل سی کے مطابق جون، جولائی اور اگست کے دوران مسلح ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے 5 ہزار 419 موبائل فون چھین لیے۔

رپورٹ کے مطابق 90 روز کے دوران شہر میں بھتہ خوری کے 30 مقدمات بھی رپورٹ ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق تین ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی مجموعی صورتحال نے شہریوں کے تحفظ سے متعلق ایک بار پھر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!