امام الحق اور محمد رضوان کو این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

امام الحق اور محمد رضوان کو این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

امام الحق اور محمد رضوان کے علاوہ ایک اور کرکٹرکو بھی این سی سی آئی اے نے نوٹس جاری کیا ہے۔
امام الحق اور محمد رضوان کو این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

Webdesk

|

10 Sep 2026

لاہور: نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گشن ایجنسی (این سی سی اے) نے قومی کرکٹرز کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نی کرکٹرز کے موبائل رکھ کر انہیں متعلقہ اداروں کوبھیج دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کرکٹرز کو طلب کیا گیا ہے۔

امام الحق اور محمد رضوان کے علاوہ ایک اور کرکٹرکو بھی این سی سی آئی اے نے نوٹس جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کھلاڑیوں کے موبائل سے حاصل معلومات کی تفتیش کرے گی جب کہ کرکٹرز کے موبائل کیوں رکھے گئے پی سی بی نے اس کی تاحال کوئی وجہ نہیں بتائی۔

ذرائع کا کہنا ہیکہ امام الحق اور محمدرضوان این سی سی آئی اے لاہور میں کل پیش ہوں گے، دونوں کھلاڑیوں کو نوٹس پیر کو جاری کیے گئے جس میں انہیں جمعہ کو این سی سی آئی لاہور طلب کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!