سندھ اسمبلی؛ پیٹرولیم لیوی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور

سندھ اسمبلی؛ پیٹرولیم لیوی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور

مراسلے میں اسمبلی نے وفاقی حکومت سے پیٹرولیم لیوی سمیت دیگر مدات میں وصولیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سندھ اسمبلی؛ پیٹرولیم لیوی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور

Webdesk

|

10 Sep 2026

کراچی: سندھ اسمبلی میں پیٹرولیم لیوی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظورہوگئی۔ سیکریٹری سندھ اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی سے متعلق وزارت پیٹرولیم کو مراسلہ جاری کردیاہے۔

مراسلے میں اسمبلی نے وفاقی حکومت سے پیٹرولیم لیوی سمیت دیگر مدات میں وصولیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق کی جانب سے پیٹرولیم لیوی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی گئی،قراردادکے مطابق پیٹرول کی اصل قیمت 238 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہے، حکومت پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے۔

 قراردادکے مطابق پیٹرول پر 5 روپے فی لیٹر ماحولیاتی لیوی بھی عائد ہے،مختلف مارجنز کے نام پر 25 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافی وصول کیے جارہے ہیں،غیر ضروری وصولیوں کے باعث پیٹرول کے ساتھ ڈیزل بھی مہنگا ہوا۔

قراردادکے مطابق مہنگائی نے عوام پر 95 فیصد اضافی بوجھ ڈال دیا ہے،عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہیں، غیر ضروری لیویز ختم کی جائیں اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!