ٹک ٹاک کا وائرل ٹرینڈ آکسفورڈ ڈکشنری میں بطور لفظ شامل

ٹک ٹاک کا وائرل ٹرینڈ آکسفورڈ ڈکشنری میں بطور لفظ شامل

رواں سال آکسفورڈ ڈکشنری نے رزز نامی لفظ کو شامل کیا ہے
ٹک ٹاک کا وائرل ٹرینڈ آکسفورڈ ڈکشنری میں بطور لفظ شامل

ویب ڈیسک

|

6 Dec 2023

آکسفورڈ یونیورسٹی نے رواں سال کیلیے ڈکشنری میں ایک نئے لفظ ’رزز‘ کو ڈکشنری میں شامل کرلیا۔

اس لفظ کے شامل کرنے کا مقصد اور مطلب یہ ہے کہ مستقبل میں ’رزز‘ کو تدریس اور تصانیف میں استعمال کیا جائے گا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’رزز دراصل اسم یعنی نام ہے، جس کا مطلب اسٹائل، کشش یا متاثر کرنا ہے۔

رزز لفظ کا پس منظر

یہ لفظ اس سال جون میں اس وقت مشہور ہوا جب اسپائیڈر مین اداکار ٹام ہالینڈ نے ایک وسیع پیمانے پر رپورٹ ہونے والے انٹرویو میں کسی قسم کی 'ریزز' ہونے کی تردید کی تھی۔

اس لفظ پر سیکڑوں میمز بنے اور ٹک ٹاک پر اربوں صارفین نے رزز ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، جو آج بھی کیا جارہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ لفظ ایک فعل کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جیسے 'ریز اپ' میں، جس کا مطلب ہے اپنی طرف متوجہ کرنا، بہکانا یا بات چیت کرنا۔

پبلشر نے کہا کہ 32,000 سے زیادہ ووٹرز اور زبان کے ماہرین کے ایک پینل نے سال کے بہترین لفظ کا انتخاب کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!