اوباما کی بیوی عورت نہیں مرد ہے، بڑا انکشاف

اوباما کی بیوی عورت نہیں مرد ہے، بڑا انکشاف

یہ دعوی ایلون مسلک کے والد نے کیا ہے
اوباما کی بیوی عورت نہیں مرد ہے، بڑا انکشاف

ویب ڈیسک

|

16 Feb 2025

 

معروف امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے سابق امریکی صدر بارک اوباما پر ایک متنازعہ اور حیران کن الزام عائد کیا ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ بارک اوباما نے ایک مرد سے شادی کی ہے، اور ان کی اہلیہ مشل اوباما دراصل ایک مرد ہیں اور عورت کا روپ دھار کر رہ رہی ہیں۔

 یہ دعویٰ انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا، جس نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے ۔  

ایرول مسک نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ یہ بات سب کو معلوم ہے اور اسکے انٹرنیٹ پر اس کے کئی شواہد موجود ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مشل اوباما کے کئی تصاویر میں ان کی مردانہ خصوصیات واضح طور پر نظر آتی ہیں، خاص طور پر جب وہ ٹریک سوٹ میں ہوتی ہیں ۔  

واضح رہے کہ 2014 میں بھی ایک سازشی تھیوری وائرل ہوئی تھی جس میں کامیڈین جون ریورز نے مشل اوباما کے بارے میں اسی طرح کا مذاق کیا تھا۔ ایرول مسک نے اس تھیوری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جون ریورز نے اس بات کو عوامی طور پر بیان کیا تھا، اور اس کے صرف دو ہفتے بعد ان کی موت واقع ہو گئی۔ 

انہوں نے الزام لگایا کہ جون ریورز کو "ختم کر دیا گیا" یعنی قتل کروا دیا گیا کیونکہ انہوں نے یہ حقیقت آشکار کر دی تھی ۔  

بارک اوباما اور مشل اوباما کی شادی 1992 میں ہوئی تھی، اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ دونوں نے اپنی شادی کے 30 سال مکمل کر لیے ہیں، اور حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھری تصاویر شیئر کی ہیں، جس سے ان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا اظہار ہوتا ہے ۔  

ایرول مسک کے اس دعوے پر میڈیا اور عوام کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے اسے مضحکہ خیز اور بے بنیاد قرار دیا ہے جبکہ کچھ نے اسے سازشی تھیوری کا حصہ بتایا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!