واٹس ایپ گروپ پر سابق شوہر کیخلاف نازیبا میسج بھیجنے والی خاتون کیخلاف قانون حرکت میں آگیا

واٹس ایپ گروپ پر سابق شوہر کیخلاف نازیبا میسج بھیجنے والی خاتون کیخلاف قانون حرکت میں آگیا

شوہر کی درخواست پر پولیس کی تفتیش، کیس کرمنل کورٹ بھیج دیا
واٹس ایپ گروپ پر سابق شوہر کیخلاف نازیبا میسج بھیجنے والی خاتون کیخلاف قانون حرکت میں آگیا

ویب ڈیسک

|

2 Nov 2024

اپنے شوہر کو واٹس ایپ پر بدنام اور نازیبا پیغامات بھیجنے پر متحدہ عرب امارات کی خاتون کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ایک عرب خاتون نے واٹس اپ اپنے سابق شوہر سے بدلہ لینے کیلیے اُسے بدنام کیا اور نازیبا پیغامات بھیجے۔

خاتون نے اپنا غصہ نکالتے ہوئے شوہر کو ناکارہ اور کفالت کرنے کیلیے نااہل قرار دیا جس پر شہری نے پولیس کو شکایت درج کروائی۔ 

معاملے کی تفتیش ہوئی تو خاتون قصور وار قرار پائیں جس پر پراسیکیوشن نے خاتون کے خلاف مقدمہ کرمنل کورٹ کو بھیج دیا۔ پراسیکیوشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا خاتون اپنے جذبات پرقابو نہ رکھ سکی اور واٹس اپ گروپ میں نجی امور کو افشا کیا جو انتہائی نامناسب عمل ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق ایک گروپ میں خاتون نے اپنے دل کی بھڑاس نکالتے کیلیے سابق شوہر کے خلاف باتیں کیں اور لکھا کہ گروپ کے تمام ممبران کے علم میں یہ باتیں لانا چاہتی ہوں۔

درخواست پرعمل کرتے ہوئے خاتون کے خلاف مقدمہ دائر کرکے عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔  دبئی پراسیکیوشن کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ انٹرنیٹ پر کسی کو بدنام کرنا سائبر کرائم ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!