ویلنٹائنز ڈے پر گدھا اور گدھی کی شادی

ویلنٹائنز ڈے پر گدھا اور گدھی کی شادی

تقریب بنگلورو میں ہوئی جس میں شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے
ویلنٹائنز ڈے پر گدھا اور گدھی کی شادی

ویب ڈیسک

|

15 Feb 2026

بھارت کے شہر بنگلورو میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ایک منفرد تقریب منعقد کی گئی جہاں دو گدھوں کی باقاعدہ شادی کرائی گئی۔ اس دلچسپ تقریب نے شہریوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں جانوروں کو دلہن اور دلہا کی طرح سجایا گیا، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور تقریب میں موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ وہاں موجود افراد نے اس منفرد شادی کو خوب انجوائے کیا۔

تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ محبت کا پیغام صرف انسانوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ جانوروں کے ساتھ بھی شفقت اور احترام کا رویہ اختیار کرنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق اس تقریب کا مقصد محبت، ہمدردی اور برداشت کا پیغام دینا تھا۔

یاد رہے کہ ہر سال 14 فروری کو دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے، جس میں لوگ اپنے پیاروں کو تحائف اور پھول دے کر محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!