پی ایس ایل پلئیرز آکشن، فہیم اشرف اسلام آباد، اعظم خان کراچی کنگز کے ہوگئے
Webdesk
|
11 Feb 2026
لاہور: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے آکشن کئے گئے۔
رپورٹس کے مطابق پلیئرز آکشن میں پی ایس ایل کی آٹھ ٹیمیں اپنا 16 سے 20 رکنی اسکواڈ تشکیل دے رہی ہیں، پی ایس ایل پلیئر آکشن میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے آکشن کے دوران فہیم اشرف کیلئے 8 کروڑ 50 لاکھ کی سب سے بڑی بولی لگاکر اپنی ٹیم میں شامل کرلیا جبکہ اس مرحلے میں عماد وسیم کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔ ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ90 لاکھ میں کراچی کنگز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
رائلی روسو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے5 کروڑ 55 لاکھ میں خریدا جبکہ حسین طلعت، سعود شکیل اور احسان اللہ کو کسی ٹیم نے پک نہیں کیا۔
حارث رؤف کو لاہور قلندرز نے 7 کروڑ 60 لاکھ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ راولپنڈی نے 8 کروڑ 65 لاکھ میں نسیم شاہ کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
Comments
0 comment