1 hour ago
معروف امریکی گلوکارہ کا ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ
Webdesk
|
9 Feb 2026
نیویارک: معروف امریکی گلوکارہ شیریل کرو نے جیفری ایپسٹین تحقیقات سے متعلق دستاویزات کے اجرا کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، جس سے بااثر شخصیات کے احتساب پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام اسٹوریز پر جاری بیان میں شیریل کرو کا کہنا تھا کہ ایپسٹین فائلز سے متعلق مختلف ممالک میں نامزد افراد کو نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مگر امریکا میں یا تو اس معاملے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے یا اسے جھوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بااثر رہنماں کو بچوں کے استحصال سے متعلق الزامات پر جواب دہ نہ ٹھہرایا گیا تو یہ انصاف کے اصولوں کے منافی عمل ہوگا۔
معروف امریکی گلوکارہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ساتھ ہر وہ شخص، خواہ وہ ڈیموکریٹ ہو یا ریپبلکن، امریکی ہو یا غیر ملکی، جسے اس معاملے کا علم تھا اور اس نے خاموشی اختیار کی، اسے بھی قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ ایپسٹین فائلز ٹرانسپیرنسی ایکٹ کے تحت حال ہی میں تقریبا 30 لاکھ صفحات، ویڈیوز اور تصاویر جاری کی گئی ہیں، جن میں متعدد بااثر شخصیات کے ناموں کا ذکر ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ صرف نام آنا مجرمانہ عمل کا ثبوت نہیں ہوتا۔
Comments
0 comment