عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی گراوٹ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی گراوٹ

لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 4 ڈالر 76 سینٹ کی نمایاں کمی کے بعد 83 ڈالر 16 سینٹ فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی گراوٹ

Webdesk

|

3 Aug 2026

تہران: ایران امریکا کشیدگی کم ہوتے ہی خام تیل کی قیمت میں بڑی گراوٹ کے بعد 83 ڈالر فی بیرل پر آگئی، برینٹ کروڈ 5.4 فیصد سستا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی اور امریکی صدر کی جانب سے ایران پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریبا 5.4 فیصد اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد کی بڑی گراوٹ آئی ہے۔

لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 4 ڈالر 76 سینٹ کی نمایاں کمی کے بعد 83 ڈالر 16 سینٹ فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔

اسی طرح، امریکی مارکیٹ کے ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت میں بھی 5 ڈالر 21 سینٹ کی بڑی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 79 ڈالر 45 سینٹ پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطی میں جنگ کے بادل چھٹنے اور سفارتی سرگرمیاں بحال ہونے کا مثبت اثر مارکیٹ پر پڑا ہے، جیسے ہی آبنائے ہرمز مکمل طور پر تجارتی آمد و رفت کے لیے کھل جائے گی تو خام تیل کی قیمتیں انتہائی تیزی کے ساتھ جنگ سے پہلے کی عام سطح پر واپس آ جائیں گی، جس سے عالمی مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!