عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئیں
Webdesk
|
9 Sep 2026
کراچی: مشرق وسطی میں جاری تنازع میں شدت کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی جس کے بعد توانائی سے متعلق مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کے روز نمایاں اضافہ دیکھا گیا، برینٹ خام تیل کی قیمت 2.3 فیصد تک بڑھ کر 100.19 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی جو 24 جولائی 2026 کے بعد پہلی مرتبہ 100 ڈالر کی سطح سے تجاوز ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت 1.70 فیصد اضافے سے 94.61 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ مربان خام تیل کی قیمت 5.87 فیصد اضافے سے 117.30 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
رائٹرز کے مطابق ایران کی جانب سے اردن میں موجود امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغنے کے بیان اور دونوں جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے دعووں کے بعد مشرق وسطی کے تنازع میں مزید شدت کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس بھی دبا کا شکار ہوگئیں۔
سرمایہ کاروں میں یہ خدشات بڑھ گئے کہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کو دوبارہ بڑھا سکتا ہے. جس کے نتیجے میں مرکزی بینک شرح سود زیادہ عرصے تک بلند رکھنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔یورپ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران پین یورپی اسٹاکس 600 انڈیکس 0.7 فیصد گر گیا۔
صنعتی اور بینکنگ شعبے کے شیئرز نمایاں طور پر دبا میں رہے۔امریکی اسٹاک مارکیٹ کے اہم انڈیکسز کے فیوچرز میں بھی زیادہ تبدیلی نہیں دیکھی گئی جبکہ منگل کو امریکی اسٹاک انڈیکس میں 0.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عالمی سرمایہ کاروں کی نظریں مرکزی بینکوں کے آئندہ فیصلوں پر مرکوز ہوگئی ہیں۔ یورپی مرکزی بینک کی پالیسی کا فیصلہ جمعرات کو متوقع ہے جبکہ مارکیٹ میں مہنگائی کے دبا کے باعث شرح سود میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔
یورو کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا اور یہ ایک ہفتے سے زائد کی بلند ترین سطح تک بھی پہنچی۔ بعدازاں یورو 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1.16325 ڈالر پر موجود رہا۔جاپانی ین بھی ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوا اور منگل کو چھ ماہ سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا۔
Comments
0 comment