عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کے امکانات مزید روشن ہوگئے ۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

Webdesk

|

18 Jun 2026

اسلام آباد: امریکا ایران عبوری امن معاہدے کے اثرات،عالمی منڈی میں تیل مزید سستا ہوگیا۔جاپان،جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھاگیا ۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت کاروبار کے آغازپر 1.6 فیصد تک گرگئی اور 78.43 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ، جس کے نتیجیمیں اسٹاک انڈیکسز میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

جاپان کے بینچ مارک نکی 225 انڈیکس میں 1.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،جبکہ جنوبی کوریا کیکوسپی اورتائیوان کے ٹائیکس انڈیکس میں بھی ایک فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی منڈی میں تیل گرتی قیمت کیباعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کے امکانات مزید روشن ہوگئے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!