عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالر بڑھ کر 4060 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

Webdesk

|

3 Aug 2026

کراچی:  عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1700 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھا 1457 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھا 54 روپے بڑھ کر 6 ہزار 291 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالر بڑھ کر 4060 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!