عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم

غیر ملکی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2326ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم

Webdesk

|

3 Jun 2024

 کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کے باعث سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

غیر ملکی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2326ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے۔

اسی طرح پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بغیر کسی تبدیلی کے 240300روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 206019روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2820 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2417.70روپے پر مستحکم رہی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!