عمران خان کے تحفظات مسترد، آئی ایم ایف نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلیے تیار

عمران خان کے تحفظات مسترد، آئی ایم ایف نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلیے تیار

ائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف جولی کوزیک کا عمران خان کے خط پر تبصرہ کرنے سے گریز
عمران خان کے تحفظات مسترد، آئی ایم ایف نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلیے تیار

ویب ڈیسک

|

23 Feb 2024

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پی ٹی آئی کے تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

 آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہےنگران حکومت کے دور میں حکام نےمعاشی استحکام کو برقرار رکھا، مہنگائی قابو میں رکھنے، زرمبادلہ بڑھانے کے لیے حکام نے سخت مانیٹری پالیسی پر عمل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف جولی کوزیک نے میڈیا بریفنگ میں پاکستان سے متعلق سؤالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام سے متعلق نگران حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں حکام نےمعاشی استحکام کو برقرار رکھا، مہنگائی قابو میں رکھنے، زرمبادلہ بڑھانے کے لیے حکام نے سخت مانیٹری پالیسی پر عمل کیاجولی کوزیک نے بتایا کہ گیارہ جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے ریویو کی منظوری دی جس کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر جاری ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ قرض پروگرام سے پاکستان کو معاشی استحکام کی کوششوں میں مددمل رہی ہے ڈائرکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف نے کہا کہ قرض پروگرام میں مضبوط فوکس کمزور طبقے کا تحفظ ہے، پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ پالیسی پر کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ وسیع تر اقتصادی استحکام اور پاکستانی شہریوں کی خوشحالی یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے مبینہ انتخابی دھاندلیوں کو جواز بنا کر آئی ایم ایف کو خط لکھنے اور امداد دھاندلیوں کی عدلیہ سے تحقیقات مشروط کیے جانے کا بھی صاف جواب دیتے ہوئےکہا کہ وہ جاری سیاسی امور پر تبصرہ نہیں کریں گی جو کہنا تھا اس میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!