عید کا تیسرا روز، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
Webdesk
|
29 May 2026
وفاقی حکومت نے عید کے تیسرے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیاگیا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی عوام کے لیے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا، پبلک،گڈز ٹرانسپورٹ ، موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کیلیے فیول پر سبسڈی دی۔
Comments
0 comment