آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی
عالمی منڈی میں 8 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4832 ڈالر پر آ گیا۔
Webdesk
|
22 Jan 2026
کراچی: جیو پولیٹیکل حالات میں بہتری، سونے اور چاندی کی مسلسل بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی۔
عالمی ومقامی گولڈمارکیٹس میں سونے اورچاندی کی قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آگئی،مقامی مارکیٹ میں 800 روپے کم ہوکر 24 کیرٹ فی تولہ سونا 505562 روپے پر آ گیا۔
دس گرام سونے کے بھائو 686 روپے کی کمی سے 433437 روپے ہوگئے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کم ہو کر 9904روپے پر آ گئی، دوسری جانب عالمی منڈی میں 8 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4832 ڈالر پر آ گیا۔
Comments
0 comment