آن لائن خریدو فروخت کرنے والوں کیلیے ایف بی آر کی نئی شرائط

آن لائن خریدو فروخت کرنے والوں کیلیے ایف بی آر کی نئی شرائط

ایف بی آر نے ایس آر او جاری کردیا
آن لائن خریدو فروخت کرنے والوں کیلیے ایف بی آر کی نئی شرائط

ویب ڈیسک

|

29 Aug 2025

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کے لیے آن لائن کاروبار کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے نئے قواعد و ضوابط اور ترمیمی قوانین کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ایس آر او کے مطابق تمام آن لائن کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو ہر ماہ اپنی مالی تفصیلات فارم A1 اور فارم A2 پر جمع کرانا ہوں گی۔ 

ان تفصیلات میں نیشنل ٹیکس نمبر (NTN) اور بینک اکاؤنٹ کے کھاتوں کی تفصیلات بھی شامل ہوں گی۔

 آن لائن کاروباری اداروں کو اپنے فروخت کنندگان (sellers) کے نام، پتے، اور انوائس نمبرز بھی فراہم کرنے ہوں گے۔

ملک بھر میں خدمات فراہم کرنے والی تمام کوریئر سروس کمپنیوں کو ہر تین ماہ بعد اپنی مالی تفصیلات فارم 1 کے ذریعے ایف بی آر میں جمع کرانی ہوں گی۔

ٹیکس کی تفصیلات جمع کراتے وقت، آن لائن کاروباروں کو ایک حلفیہ بیان بھی دینا ہوگا۔

 ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ان نئے قواعد کے مسودے پر اسٹیک ہولڈرز سات دن کے اندر اپنی آراء اور تجاویز دے سکتے ہیں۔

یہ تبدیلیاں انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم کے ذریعے کی گئی ہیں، جن کا مقصد ڈیجیٹل کاروبار کی شفافیت کو بڑھانا اور ٹیکس وصولی کو بہتر بنانا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!