آئل ٹینکرز کانٹریکٹر ایسوسی ایشن کا فیول سپلائی معطل کرنے کا اعلان

آئل ٹینکرز کانٹریکٹر ایسوسی ایشن کا فیول سپلائی معطل کرنے کا اعلان

جمعرات سے سندھ بھر میں تیل کی مقامی ترسیل معطل کر دی جائے گی
آئل ٹینکرز کانٹریکٹر ایسوسی ایشن کا  فیول سپلائی معطل کرنے کا اعلان

Webdesk

|

21 May 2025

کراچی: آل پاکستان آئل ٹینکرز کانٹریکٹر ایسوسی ایشن نے مورو میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیول سپلائی معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین عابد اللہ آفریدی کے مطابق مورو میں سندھ پولیس اور ایک سیاسی تنظیم کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں نیشنل ہائی وے کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صورتحال کے دوران متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ بعض کو نذرِ آتش بھی کیا گیا۔عابد اللہ آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے مورو میں پرتشدد مناظر دیکھنے میں آئے ہیں جن کے باعث ہم اپنے ڈرائیورز اور گاڑیوں کی حفاظت کے لیے مجبورا کام بند کر رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات سے سندھ بھر میں تیل کی مقامی ترسیل معطل کر دی جائے گی، جس سے ممکنہ طور پر صوبے میں فیول کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

چیئرمین عابد اللہ آفریدی نے تمام ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الحال اپنی گاڑیاں محفوظ مقامات پر روک دیں اور کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید کہا گیا کہ فی الحال حالات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور صورتحال کی بہتری تک سپلائی بحال نہیں کی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!