بجلی کی قیمت میں کمی، صنعتی صارفین کو رمضان سے پہلے بڑی خوشخبری مل گئی
ویب ڈیسک
|
17 Feb 2026
حکومت کی سفارش پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صنعتی صارفین کو رمضان سے قبل بڑی خوش خبری سنادی۔
نیپرا کی جانب سے حکومت کی سفارش پر صنعتی یونٹس کے لئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا اور نرخوں میں کمی سے صنعتوں پر 101 ارب روپے کراس سبسڈی کا بوجھ صفر قومی خزانے پر پڑے گا۔
کمی کے بعد صنعتی صارفین کیلیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 33 روپے 58 پیسے سے کم ہوکر 29 روپے 54 پیسے مقرر کردیا گیا اور اسی کے ساتھ صنعتوں کا ٹیرف اب ساڑھے 11 سینٹ فی یونٹ ہوگیا ہے۔
انڈسٹریز کے تحفظات پر وزارت توانائی نے نیپرا میں صنعتی صارفین کو ریلیف دینے کیلیے درخواست دائر کی تھی۔
گیارہ فروری کو نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ حکومت کو ارسال کیا تھا جس پر عملدرآمد کر دیا گیا۔
Comments
0 comment