11 hours ago
میر رضا کیس: پولیس نے خودکشی کے بیانیے کیلیے شواہد چھپائے، جبران ناصر
ویب ڈیسک
|
7 Sep 2026
کراچی: قانون دان اور انسانی حقوق کے کارکن و تاجر کے وکیل جبران ناصر نے میر رضا کے قتل کے بارے میں پولیس کی تفتیش پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے خودکشی کا رنگ دینے کیلیے کرائم سین سے ملنے والے شواہد کی ہیرا پھیرا کی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں ناصر نے دعویٰ کیا کہ میر رضا کی لاش ملنے کے 9 دن بعد ملنے والے گولی کے خول کو پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کا قرار دیا تاہم شواہد اسکے برعکس ہے۔
جبران ناصر کے مطابق جب قانون کے تحت مطلوبہ پستول برائٹ سیکیورٹی کو جاری کیا گیا تو اسلحے کے دو خالی ڈبے پولیس کے پاس جمع کرائے گئے تھے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اگرچہ پولیس کو اس تضاد کا علم تھا لیکن اس پیشرفت کو سندھ ہائی کورٹ میں ظاہر نہیں کیا گیا جو اب جوڈیشل کمیشن کے سامنے آئے ہیں۔
Comments
0 comment