بجٹ کی ممکنہ تاریخ اور تفصیلات جاری کی تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک
|
24 May 2025
وزیر خزانہ کے معاون خاص خرم شہزاد نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔
اس سے قبل منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے اعلان کیا تھا کہ وفاقی حکومت اگلے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش کرے گی، جس میں ترقیاتی اخراجات میں 16 فیصد کمی کے ساتھ 921 ارب روپے مختص کیے جائیں گے، جس کے نتیجے میں تقریباً 200 ترقیاتی منصوبوں کا کام رک جانے کا امکان ہے۔
معاون خاص نے آج ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ میں لکھا، "پاکستان کا مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ 10 جون 2025 کو پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا، "پاکستان اکنامک سروے 2024-25 وفاقی بجٹ سے ایک دن قبل، 9 جون 2025 کو جاری کیا جائے گا۔"
گزشتہ سال وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے اپنا پہلا وفاقی بجٹ پیش کیا تھا جس کا کل حجم 18.9 کھرب روپے تھا، جس کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ یہ "آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق" ہے۔
اورنگ زیب نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقصد ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنا ہے تاکہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ نہ پڑے۔
Comments
0 comment