بڑی ہیشرفت، پاکستان اور ٹرمپ کی کرپٹو کرنسی کے درمیان معاہدہ

ویب ڈیسک
|
27 Apr 2025
اسلام آباد: پاکستان کریپٹو کونسل (PCC) اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان وفاقی دارالحکومت میں ایک تاریخی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ورلڈ لبرٹی فنانشل — جو کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ایک ڈی سینٹرلائزڈ فنانشل پلیٹ فارم ہے — نے پاکستان کریپٹو کونسل کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔
اس معاہدے کا مقصد پاکستان میں بلاک چین ٹیکنالوجی میں جدت، اسٹیبل کوائنز کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس (DeFi) سسٹمز کے انضمام کو فروغ دینا ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد، جس میں زیکری فولک مین، زیکری وٹکوف اور چیز ہیرو شامل تھے، نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں وزیر اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف، ڈپٹی وزیر اعظم، وزیر اطلاعات اور وزیر دفاع شامل تھے۔ ملاقاتوں کا مقصد بلاک چین انویویشن، اسٹیبل کوائن کے فروغ اور ڈی سینٹرلائزڈ مالیاتی نظام کے نفاذ کے حوالے سے تعاون کو حتمی شکل دینا تھا۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو اور ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں سرمایہ کاری اور ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان جدید مالیاتی ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ ملک کو ڈیجیٹل معیشت کی جانب تیزی سے آگے بڑھایا ج
ا سکے۔
Comments
0 comment