ڈالر کی قیمت 281 روپے سے کم ہوگئی

ڈالر کی قیمت 281 روپے سے کم ہوگئی

ڈالر کی قیمت 270 روپے سے بھی کم ہونے کی پیش گوئی
ڈالر کی قیمت 281 روپے سے کم ہوگئی

ویب ڈیسک

|

30 Jan 2024

  کراچی: مانیٹری پالیسی مستحکم رکھے جانے کے  نتیجے میں منگل کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی تنزلی کا شکار رہا اور  اور ڈالر کے ریٹ 281  روپے سے نیچے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ دوبارہ 281روپے سے نیچے آگئے۔ 

معیشت میں ڈالر کی طلب اور رسد کم ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ کا رحجان رہا تاہم مارکیٹ میں طلب کی نسبت رسد میں اضافے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 279 روپے 54پیسے کی سطح پر بند  ہوئی۔

اسی طرح  اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈیمانڈ میں کمی سے ڈالر کی قدر 23پیسے کی کمی سے 280روپے 86پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ایکس چینج کمپنیوں کی جانب سے 30 سے 35کروڑ ڈالر ماہانی انٹربینک مارکیٹ میں سرینڈر کیے جانے سے آئندہ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں ڈالر کی قدر گھٹ کر 270روپے کی نچلی سطح پر آنے کی پیشگوئیاں روپے کے استحکام کا باعث بن رہی ہے۔

آئی ایم ایف سے اگلی قسط کے حصول کی تیاریوں اور دوست ممالک کے تعاون سے فنانشل گیپ میں کمی کو پورا کرنے کی حکمت عملی جیسے عوامل ڈالر کی تنزلی کا باعث ہیں۔

حکومت کی درآمدی ضروریات کے لیے ترسیلات زر اور برآمدی آمدنی کے تناسب سے ادائیگیوں کی حکمت عملی بھی نہ صرف زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں استحکام کا باعث بن رہی ہے بلکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہونے اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کو تگڑا کرنے کا بھی سبب بن گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!