ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
ویب ڈیسک
|
5 Dec 2023
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم جبکہ امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت پھر کم ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر ریورس گیئر میں رہا اور روپے کی قدر مزید بڑھ گئی۔
منگل کو کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 39 پیسے کم ہوکر 284 روپے 13 پیسے پر پہنچ گئی تھی مگر رسد بہنت ہونے کی وجہ سے آخری لمحات میں ڈالر کی قدر بڑھی۔
مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 15 پیسے کمی سے 284 روپے 37 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے کمی سے 285 روپے 25 پیسے پر بند ہوئی۔
واضح رہے کہ 16 نومبر سے پانچ دسمبر تک انٹربینک میں روپے کی قدر 7روپے 20 پیسے بڑھی ہے۔
Comments
0 comment