فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کم ہوئی
ویب ڈیسک
|
27 Jan 2024
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کم ہونے کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں دو ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2038 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے مثبت اثرات پاکستانی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے اور فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 900 روپے کم ہوگیا۔
اسی طرح فی دس گرام کی قیمت 257 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 385 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment