حکومت نے دو کروڑ سے زائد شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا جامع پلان آئی ایم ایف کو پیش کردیا

حکومت نے دو کروڑ سے زائد شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا جامع پلان آئی ایم ایف کو پیش کردیا

ایف بی آر نے پانچ سالہ پلان پیش کردیا
حکومت نے دو کروڑ سے زائد شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا جامع پلان آئی ایم ایف کو پیش کردیا

ویب ڈیسک

|

10 Aug 2024

حکومت نے مزید 2 کروڑ سے زائد شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا جامع پانچ سالہ پلان آئی ایم ایف کو فراہم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے مرتب کردہ پانچ سالہ ریونیو جنریشن پلان آئی ایم ایف کو فراہم کردیا ہے۔

اس پلان میں ایف بی آر نے اگلے پانچ سال کے دوران ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے مجوزہ اہداف مرتب کئے، ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے ریونیو جنریشن پلان کے تحت آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردہ اگلے پانچ سال کے ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ اگلے پانچ سال کے دوران دو کروڑ سے زائد نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کام کیلئے رواں سال 37 لاکھ 22 ہزار افراد کے علاوہ 23 ہزار 5 سو ایسوسی ایشن آف پرسنز رجسٹرڈ کی جائیں گی جبکہ رواں مالی سال کے دوران ساڑھے 9 ہزار کمپنیوں کو مزید ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 39 لاکھ 9 ہزار افراد، ایسوسی ایشن آفس پرسنز اور کمپنیوں کو سسٹم میں لانے کا ہدف بھی مرتب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2026-27 کے دوران 41 لاکھ 4 ہزار 217 افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا جبکہ حکومت کی طرف سے مالی سال 2027-28 کے دوران 43 لاکھ 9 ہزار افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!