کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں گہما گہمی شروع

کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں گہما گہمی شروع

پنجاب،اندرون سندھ، کے پی کے اور بلوچستان سے عید قرباں کے لئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔مویشی منڈی میں وی آئی پی بلاکس لگنا شروع ہو گئے۔
کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں گہما گہمی شروع

Webdesk

|

21 May 2024

کراچی: نادرن بائی پاس پر قائم کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں گہما گہمی شروع ہوگئی ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں سے برٹی تعدادمیں قربانی کے جانور بھی پہنچ گئے ہیں۔

پنجاب،اندرون سندھ، کے پی کے اور بلوچستان سے عید قرباں کے لئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔مویشی منڈی میں وی آئی پی بلاکس لگنا شروع ہو گئے۔

 اعلی نسل کے مویشیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ دیگر بلاکس میں بھی عارضی منڈی کی رونقوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ مویشی منڈی میں اعلی اور نایاب نسل کے بکرے،دنبے اور اونٹ کے لئیے بھی الگ الگ بلاکس قائم کئے گئے ہیں۔

منڈی انتظامیہ کے مطابق مویشی منڈی میں لگنے والے وی آئی پی بلاکس میں خصوصی طور پر آراستہ باڑے لگنا شروع ہوگئے ہیں جہاں اعلی نسل کے مویشیوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

وی آئی پی بلاکس میں مویشیوں کے لیے خصوصی ماحول مہیا کیا جارہا ہے جبکہ خریداروں کے لیے بھی سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔مویشی منڈی کو جانے والی اہم سڑکوں پر پولیس کی نفری اور موبائلیں تعینات کردی گئی ہیں اور عارضی چوکیاں بھی تعمیر کی جارہی ہیں۔

گلشن معمار احسن آباد سرجانی اور سائٹ سپر ہائی وے سے آنے والے راستوں پر پولیس کی پٹرولنگ جاری ہے جو دن کے علاوہ رات کے وقت بھی تحفظ کو یقینی بنارہی ہے۔

مویشی منڈی ناردرن بائی پاس میں تمام کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ہوٹل کھانے پینے کے اسٹال،ٹھنڈے مشروب اور دیگر اشیا کے بھی کیبن اور اسٹال سج گئے ہیں جبکہ نادرن بائی پاس مویشی منڈی کی سیکیوریٹی کے لیے مجموعی طور پر 500 پولیس اہلکار تین سیکیورٹی سطحوں پر تعینات ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!