کراچی کے تاجروں کا بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان
Webdesk
|
2 Aug 2024
کراچی: تاجروں نے اگست کے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق مہنگی بجلی ،کیپسٹی چارجز ، تاجر دوست اسکیم اور ٹیکسوں کیخلاف کراچی کے تاجر سڑکوں پر آگئے، تاجر تنظیموں نے بولٹن مارکیٹ پر احتجاج کیا، مظاہرین نے نعرے لگائے کہ تاجروں کا معاشی قتل بند کیا جائے۔
تاجررہنمائوں نے حکومت سے آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے اگست کے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔
بجلی کا مسئلہ غریب عوام کا مسئلہ ہے۔آل کراچی تاجر اتحاد کے رہنما عتیق میر نے کہا کہ کہ بجلی کا مسئلہ غریب عوام کا مسئلہ ہے، بجلی کا بل ملنے پر لگتا ہے کہ بھتے کی پرچی آگئی ہے۔
تاجر رہنمائوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام کیپسٹی چارجز کو مسترد کرتی ہے، آج احتجاج کا آغاز ہے۔ احتجاج اب سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت ہمارے مسائل حل کرے، اور ایف بی آر کی جانب سے شروع کی گئی تاجر دوست اسکیم بھی ہمیں قبول نہیں۔
Comments
0 comment