کراچی میں گیس چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

کراچی میں گیس چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

سوئی سدرن گیس نے گھگھر پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گیس چوری کرنے والے نیٹ ورک کو پکڑلیا۔
کراچی میں گیس چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

Webdesk

|

15 Nov 2024

کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے کراچی میں بڑی لائن سے گیس چوری کا نیٹ ورک پکڑلیا ہے۔

ایس ایس جی سی حکام کے مطابق سوئی سدرن گیس نے گھگھر پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گیس چوری کرنے والے نیٹ ورک کو پکڑلیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے بتایاکہ بڑی لائن سے گیس چوری کر کے ہزاروں گھروں کو دی جارہی تھی، 24 انچ مین لان میں کلمپ لگا کر گیس چوری کی جا رہی تھی۔

سوئی سدرن کے مطابق قادر نگر، صابو گوٹھ، پیر بخش گوٹھ، محمود گوٹھ کو چوری کی گیس دی جا رہی تھی۔سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے بتایا کہ سوئی سدرن اینٹی تھیفٹ ٹیم نے گیس چوری کا سامان ضبط کر لیا ہے جبکہ گیس چور موقع واردات سے فرار ہو گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!