کراچی میں سردی کی آمد سے قبل ہی گیس غائب، شہری پریشان

کراچی میں سردی کی آمد سے قبل ہی گیس غائب، شہری پریشان

شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان، جبکہ صبح ہو یا شام گیس پریشر انتہائی کم ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی میں سردی کی آمد سے قبل ہی گیس غائب، شہری پریشان

Webdesk

|

29 Nov 2024

کراچی:شہر قائد میں سردی کا دور دور تک کوئی پتہ نہیں ہے تاہم گیس غائب ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی  لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان، جبکہ صبح ہو یا شام گیس پریشر انتہائی کم ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، سرجانی ٹائون، لیاقت آباد، جہانگیر روڈ، بلدیہ سائٹ اور اورنگی ٹائون سمیت متعدد علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

 گیس لوڈشیڈنگ کے باعث شہری ایل پی جی گیس سلینڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب سوئی سدرن ترجمان نے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کہیں نہیں ہورہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!