کراچی والوں کے لئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کراچی والوں کے لئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

اضافہ مئی اور جون کے ماہانہ ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا ہے جب کہ بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
کراچی والوں کے لئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

Webdesk

|

29 Jul 2024

کراچی: شہر قائد کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست دے دی ہے جس میں دو ماہ کے لئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگ لیا ہے۔

اضافہ مئی اور جون کے ماہانہ ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا ہے جب کہ بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گی، اتھارٹی سماعت کے بعد قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!