کیٹیگری وائز گیس کی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش ، سمری حکومت کو ارسال

کیٹیگری وائز گیس کی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش ، سمری حکومت کو ارسال

اوگرا نے قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وفاقی حکومت کو حتمی منظوری کیلیے ارسال کردی
کیٹیگری وائز گیس کی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش ، سمری حکومت کو ارسال

ویب ڈیسک

|

21 May 2025

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں رد و بدل کر کے سمری کو منظوری کیلیے وفاقی حکومت کو ارسال کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کےلئے گیس نرخوں میں ردو بدل کر کے سمری منظوری کیلیے وفاقی  حکومت کو ارسال کردی ہے۔ جس پر حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کےلئے  گیس نرخوں میں 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سوئی ناردرن کےلئے نرخوں میں 116 روپے 90 پیسے اضافے کی  سفارش کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت سے حتمی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفیکشن جاری کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایس این جی پی ایل کےلئے گیس قیمتوں میں اضافہ آر ایل این جی کی درآمد میں اضافے کے باعث ہوا۔

اوگرا نے گیس مینجمنٹ کے حوالے سے ایس این جی پی ایل کا معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 

اس کے علاوہ اوگرا نے وفاقی حکومت کو کیٹیگری وائز گیس کی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش کی جبکہ قیمتوں کی سفارشات کمپنیوں کی مالی سال 2025-26 کے شارٹ فال کو مدنظر رکھ کر ترتیب دی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حتمی نوٹیفیکشن وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گاْ

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!