ملک بھر میں رواں سال 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانوروں کی قربانی متوقع

ملک بھر میں رواں سال 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانوروں کی قربانی متوقع

اونٹ کی کھال 28 روپے اضافے کے بعد 578 روپے ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں رواں سال 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانوروں کی قربانی متوقع

Webdesk

|

6 Jun 2025

کراچی: پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحی 2025 کے موقع پر جانوروں کی قربانی اور کھالوں سے متعلق اہم اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق رواں سال ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانوروں کی قربانی متوقع ہے۔

 جب کہ کھالوں کی مجموعی مالیت 6 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد ہوگی۔رپورٹ کے مطابق30 لاکھ گائے،1,680 بھینسیں،34 لاکھ 65 ہزار بکرے،4 لاکھ 4 ہزار 250 دنبے اور بھیڑیں اور1 لاکھ 3 ہزار 635 اونٹ قربان کیے جائیں گے۔

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال کھالوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔گائے کی کھال 75 روپے اضافے سے 1,775 روپے،بھینس کی کھال 80 روپے اضافے سے 1,680 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح بکرے کی کھال 21 روپے بڑھ کر 446 روپے،دنبے اور بھیڑ کی کھال 2 روپے اضافے سے 47 روپے،اونٹ کی کھال 28 روپے اضافے کے بعد 578 روپے ہو گئی ہے۔

ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال قربانی اور کھالوں کے کاروبار میں واضح اضافہ متوقع ہے، جو کہ معیشت اور چمڑے کی صنعت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!