ملک کے 54 فیصد تاجروں نے شہباز حکومت کو معیشت کے لیے بدتر قرار دے دیا

ملک کے 54 فیصد تاجروں نے شہباز حکومت کو معیشت کے لیے بدتر قرار دے دیا

گیلپ نے سروے رپورٹ جاری کردی
ملک کے 54 فیصد تاجروں نے شہباز حکومت کو معیشت کے لیے بدتر قرار دے دیا

ویب ڈیسک

|

26 Jul 2024

ایک حالیہ سروے کے مطابق پاکستان میں 50 فیصد سے زائد تاجروں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کو معیشت کو سنبھالنے کے معاملے میں بدتر قرار دے دیا۔ 

غیر سرکاری این جی او گیلپ پاکستان نے جمعرات کو ایک سروے رپورٹ بنام ’گیلپ بزنس کانفیڈنس انڈیکس برائے سہہ ماہی 2024‘ شیئر کیا جس میں ملک کی موجودہ اور مستقبل کی معاشی صورت حال پر تاجروں سے سوالات کیے گئے۔

بیشتر تاجروں، سرمایہ و صنعت کاروں نے حکومت کو بدتر قرار دیا جس کی بنیاد پر گیلپ نے رپورٹ مین لکھا کہ 86 فیصد کاروباری افراد اور ادارے بجٹ کو موضوع نہیں سمجھتے، تقریباً 5 میں سے 2 کاروبار مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ بتایا ہے اور 54% کا خیال ہے کہ PMLN کی نئی حکومت پچھلی حکومت سے بدتر ہے۔

تاجر برادری کے مطابق سیاسی ہلچل اور بجٹ 2024-25 نے ان میں مایوسی کو بڑھا دیا۔ پاکستان بھر میں 454 کاروباروں میں سے صرف 10 فیصد کا خیال ہے کہ مستقبل میں ان کا کاروبار بہتر ہوگا۔

"2024 کی سہ ماہی میں 43٪ نے کہا کہ مستقبل کے لیے توقعات مثبت ہیں، جب کہ 57٪ توقع کرتے ہیں کہ حالات مزید خراب ہوں گے،" 

"نیٹ فیوچر بزنس کانفیڈنس اسکور 2024 کی سہ ماہی کے بعد سے 36 فیصد کم ہوا ہے،"  سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 37 فیصد کاروبار چاہتے ہیں کہ حکومت مہنگائی کا مسئلہ حل کرے، جس کا حوالہ I &II سہ ماہیوں کے دونوں سروے میں دیا گیا تھا۔

تاہم، تجارت میں مایوسی کی وجہ سے بھی کاروباری اداروں کو پہلی سہ ماہی میں اپنی افرادی قوت میں 9 فیصد کمی آئی۔ "تقریباً 5 میں سے 1 یا 22% کاروباروں نے پچھلے چھ مہینوں میں اپنے کاروبار کو چلانے کے لیے رشوت دینے کا انکشاف کیا تاکہ یہ گزشتہ سروے کے مقابلے میں چار فیصد کم ہوئی ہے۔ 60 فیصد لوگوں نے جو اپنے کاروبار کے مالک ہیں، نے دعویٰ کیا کہ اس سال ان کی فروخت پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بدتر رہی۔

یہ رپورٹ اسپتال کی خدمات اور تنخواہ دار طبقے سمیت زیادہ سے زیادہ شعبوں سے ٹیکس وصول کرنے کی حکومت کی کوششوں کے دوران سامنے آئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!