ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 25 ڈالراضافے کے بعد 2 ہزار 587 ڈالر فی اونس ہے۔
Webdesk
|
18 Nov 2024
کراچی: پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 2500روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھائو 2144روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ31 ہزار 396 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 25 ڈالراضافے کے بعد 2 ہزار 587 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونیکی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی دیکھنے میں آئی تھی۔
Comments
0 comment