ملک میں آج سونا مزید کتنا مہنگا ہوگیا؟

ملک میں آج سونا مزید کتنا مہنگا ہوگیا؟

10گرام سونے کا بھا 1115 روپے اضافے سے 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہے۔
ملک میں آج سونا مزید کتنا مہنگا ہوگیا؟

Webdesk

|

15 Nov 2024

پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کمی کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کا بھائو 1300 روپے بڑھا ہے۔جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 700روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10گرام سونے کا بھا 1115 روپے اضافے سے 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھائو 13 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 565 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!