ملک میں آج سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 116 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

Webdesk
|
23 Apr 2025
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف جنگ کی بدولت عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
بین القوامی مارکیٹ میں زرد دھات کی قیمت 116 ڈالرز کی بڑی کمی کے بعد مقامی گولڈ ڈیلرز نے سونا 11 ہزار روپے سستا کیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 116 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 338 ڈالر تک آگئی ہے۔
Comments
0 comment